:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کا دورہ
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی متاثرہ افراد کو بلامعاوضہ انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں انتظامی ناانصافیوں کیخلاف بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی محتسب کی رسائی بڑھانا ہوگی۔
:ڈاکٹر عارف علوی کا قانون سازی محتسب کے ادارے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زور
قانون سازی کے ذریعے محتسب کے ادارے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے قانون سازی کی مدد سے وفاقی محتسب کو مزید مضبوط اور موثر بنانا ہوگا۔ بہتر طرز ےحکمرانی کیلئے ناانصافی کے مرتکب سرکاری اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت پیش ہےکیونکہ وفاقی محتسب کا ادارہ متاثرہ افراد کو مفت انصاف فراہم کر رہا ہے۔لیکن وفاقی محتسب کی خدمات اور کردار کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ ادارے نے 2021میں 106732 شکایات کو نمٹا یااور 110398 شکایات موصول ہوئیں۔
انصاف کی فراہمی کیلئےآن لائن شکایات پر عمل درآمد
سال 2021میں 42000سے زائد آن لائن شکایات پر کارروائی کی گئی۔ سال 2021میں 92.7فیصد سے زائد ہدایات پر عمل درآمد کیا گیا، سال 2021میں 1.85 ارب روپے کے معاملات میں انصاف فراہم کیا گیا۔ وفاقی محتسب نے ضلعی اور ذیلی سطح پر انصاف کی فراہمی کیلئے رسائی بڑھانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کی سہولت کے لیے 14 علاقائی دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔
اس لیےسمندر پار پاکستانیوں کیلئے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ون ونڈو سہولتی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ بچوں کے حقوق کے تحفظ ، فلاح و بہبود کیلئے صوبائی محتسب ، متعلقہ محکموں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔