اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف راولپنڈی کی مشترکہ کارروائی،اسلام آبادموٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 12 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد ہیروئن کار میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی،دورانِ کارروائی گاڑی میں سوار دو منشیات سمگلرز وحید خان،حبیب الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کا تعلق جمرود اور خیبر سے ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلام آبادموٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد،2افراد گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔