Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومتازہ تریناوآئی سی کا بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے منع کرنے پراظہار تشویش

اوآئی سی کا بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے منع کرنے پراظہار تشویش

او آئی سی نے بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے قتل عام کی دعوت دینے، سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کو پریشان کرنے اور مسلم طالبات کو حجاب سے سے منع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
او آئی سی نے مسلمانوں کی عبادتگاہوں پر حملے اور مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حادثات، حادثات کا سبب بننے والوں کا سزا سے بچنا ملک میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی علامات ہیں۔
اوآئی سی نے انڈین حکومت سے مسلمانوں کی امن وسلامتی اور مسلم کمیونٹی کے زندگی گزارنے کے طور طریقوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔او آئی نے عالمی برادری اور خصوصا اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام مسلم کمیونٹی کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں، ان کے طرز زندگی کی حفاظت کریں، اور تشدد اور نفرت پر مبنی جرائم پر اکسانے والوں اور مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔