Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانتحریک انصاف ہم خیال گروپ کا اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرنیکا اعلان

تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرنیکا اعلان

تحریک انصاف ہم خیال گروپ نے اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پنجاب میں آئی تو ناکام ہوگی ۔اجلاس میں ہم خیال گروپ نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لئے تین مطالبات کر دئیے ، ہم خیال گروپ کی طرف سے کہا گیا کہ میئر کا انتخاب براہ راست کی بجائے بالواسطہ کروایا جائے، بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلیں بحال کی جائیں ، تحریک انصاف ٹاون کمیٹیاں اور میونسپل کمیٹیوں کو بحال کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔