Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے اضافہ کی سمری ارسال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے اضافہ کی سمری ارسال

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی۔ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سمری میں ڈیزل کو ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے جس کا باضابطہ اعلان کل کیا جائےگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔