Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانآرمی چیف کی صدر مملکت سے ملاقات ، ملک سے متشددعناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کی صدر مملکت سے ملاقات ، ملک سے متشددعناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا،قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے ۔
پیر کو صدر مملکت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری ، دہشت گرد عناصر کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے ملک سے متشددعناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ صدر مملکت نے بلوچستان ، خیبر پختونخواہ کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے ، مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔