لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان کے وقت1947 کے زمینی تنازع کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے قیام پاکستان کے وقت کی زمین کے تنازع کا فیصلہ سنا تے ہوئے درخواست گزار پر دس لاکھ روپے جرمانہ کردیا ہے، جسٹس چوہدری محمد اقبال نے آغا مزمل کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ۔تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزاراپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار کے مطابق سات جولائی 1947کو انیر سنگھ سے زمین خریدی گئی، قیام پاکستان کے بعد انیرسنگھ بھارت منتقل ہوگیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 1952میں ڈپٹی کمشنر نے زمین کا نوٹیفکیشن جاری کیا درخواست گزار کے مطابق انہوں نے 362کنال اراضی کے انتقال کو چیلنج کیا جبکہ ریونیوریکارڈ میں درخواست گزار کے بڑوں یاز مین خریدنے کا ذکر نہیں پایا گیا۔
لاہورہائیکورٹ نے قیام پاکستان کے وقت1947 کے زمینی تنازع کا فیصلہ سنا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔