Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانجو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں 20 سال بعد چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا، وزیراعظم

جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں 20 سال بعد چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مونس الٰہی آپ کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے،

جو گھبرائے ہوئے ہیں ان کو چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت کی صحت یاد آئی، چودھری فیملی پر پورا اعتماد ہے، مونس الٰہی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا ہے، لیکن ہمارے ملک میں ڈیمز نہیں بنے، لیکن بدقسمتی سے ہم نے ماضی میں زیادہ ڈیمز نہیں بنائے جس کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، جب تیل مہنگا ہوتا ہے تو بجلی  پر بھی اثر ہوتا ہے، جب بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے،  پن بجلی سے خرچہ بھی کم ہوتا ہے اور کائمنٹ چینج کا اثر بھی کم ہو جاتا ہے۔

ڈیمز نہ بننے کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، تھر اور بلوچستان میں بھی زمین پڑی ہے، پانی کی کمی ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے لانگ ٹرم پلاننگ کی، ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہو رہے ہیں، کاشتکاری کیلئے پانی ذخیرہ کرنا بہت ضروری ہے۔ قبل ازیں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ گھر آنے والوں کو ملنا اور ویلکم کرنا ہمارا کام ہے، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہہ دیں گھبرانا نہیں، سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، لوگوں سے ملنا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے نئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے، جلد کالا باغ ڈیم کا پروپوزل کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔