Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانسٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کا انتخابی معرکہ تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور جیت گئے

سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کا انتخابی معرکہ تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور جیت گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین کامیاب ہو گئے۔ جے یو آئی کا دوسرا نمبر ہے۔غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عمر امین گنڈا پور کو 63 ہزار 753 ووٹ ملے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے کفیل نظامی 38 ہزار 8 سو 91 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار 7 سو 38 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کرک کی ایک سیٹ پی ٹی آئی، دوسری آزاد امیدوار کے نام رہی۔ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں جے یو آئی، نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ اور بنوں کی تحصیل ڈومیل میں بھی پی ٹی آئی کامیاب رہی جبکہ بکا خیل کی نشست جے یو آئی نے جیت لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔