Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانتحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے،فواد چوہدری کی اسپیکر سے ملاقات میں گفتگو

تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے،فواد چوہدری کی اسپیکر سے ملاقات میں گفتگو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اتوار کو یہاں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور مجموعی ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے، پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔