Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانعوام کو ایک اور جھٹکا ،16فروری سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

عوام کو ایک اور جھٹکا ،16فروری سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں پٹرول 13 اورڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان،سمری کی تیاری شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد عوام کو ایک اور جھٹکا ،ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
رپورٹ کے مطابق پیٹرول 13، ڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کی جا رہی ہے جو پیر کو وزارت خزانہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے ، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔