Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانکورونا سے مزید 41افراد جاں بحق ،3206نئے کیسزرپورٹ

کورونا سے مزید 41افراد جاں بحق ،3206نئے کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وئرس کے باعث ملک بھر میں مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے ، چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 304 کوروناٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 321 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گذشتہ روز کورونا کے 4935 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 13لاکھ 75 ہزار 628 ہو گئی ہے،کورونا سے متاثر 1623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہزار 772 ہو گئی ، 14 لاکھ 83 ہزار 798 شہری وبا سے متاثر ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 78 ہزار 398 ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔