جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہمیں جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، ہم جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جرگے میں عدم اعتماد کے جزیات طے کئے جائیں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، آزادی کے نام نہاد دعوے دار حجاب کا حق نہیں دیتے، آئندہ جمعے کو پورے ملک میں یوم حجاب منایا جائے گا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر نئی ریاست نہ بنائی جائے،قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کے پاس نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں سے حق چھینا جارہا ہے ، مسلمان بیٹی نے ہندوستان میں ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ جو جمعہ آنے والا ہے پورے ملک سے اپیل کریں گے خواتین کو حجاب کروائیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ اشارے مل رہے ہیں کہ کھیل ختم ہو چکا ، تحریک عدم اعتماد سے متعلق جرگہ تشکیل دے رہے ہیں، جرگہ پی ڈی ایم کی جماعتوں پرمشتمل ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امپائروہی ہوتاہے جونیوٹرل ہو،جب تک ووٹ پورے نہیں ہونگے، جلد بازی نہیں کرینگے، تحریک عدم اعتماد پرہم جلدووٹ پوریکرلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پرووٹ کم ہوئے توپرانے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، ابتدائی طور پر روابط کے مثبت نتائج ملے ہیں، حکومتی اتحادیوں سے کہاجائیگا بہت ہوگیا قوم پررحم کریں۔
حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم نہیں کریں گے، فضل الرحمان کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔