وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہبازشریف کو پرویز الہی چائے پلائیں گے، انہیں ق لیگ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں ملے گا
منڈی بہا ئوالدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے، ابھی تک اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، شہباز شریف کو پرویز الہی چائے پلائیں گے، انہیں ق لیگ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں ملے گا
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل سب لوگ پٹے ہوئے ہیں، جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے نکلنے کے لئے شور مچاتے ہیں، پی ڈی ایم کو کنٹینر چاہیے تو کرائے پر دے دیں گے، پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان اور ان کے مدرسے کے بچوں کے ساتھ سیاست کرنا چاہتی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ کرپشن کیسز کی رفتار پر وزیر اعظم بھی غیر مطمئن ہیں، مقصود چپراسی کا کیس جلدی شروع ہوگا، خواہش ہے کہ کیس براہ راست دکھایا جائے، شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کرکے عدالت نہیں گئے، لیکن شام کو آصف زرداری کی دعوت کردی، کچھ کام عدالتوں کے دیکھنے کے بھی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی انڈسٹری، زراعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوچکی ہے، لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بھی کم ہوجائے گی، مہنگی بجلی ن لیگ کی حکومت کے مہنگے معاہدوں کا نتیجہ ہے، چین کے کامیاب دورے کے بعد اب 23 سال بعد پاکستانی وزیر اعظم ماسکو جارہے ہیں، وزیر اعظم 18 فروری کو منڈی بہا ئوالدین میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
شہبازشریف کو پرویز الٰہی سے چائے کے سواکچھ نہیں ملے گا، فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔