وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کردی
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی تحصیل میاں چنوں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے،کسی فرد/گروہ کیجانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی چنانچہ انبوہی تشدد کو نہایت سختی سے کچلیں گے ،میں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعہ کے ذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں.
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، مستقل جتھوں کے خلاف بھرپور قانونی کی جائیگی، اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،دوسری جانب میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کا قتل واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ منور گجر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا.
مقدمے میں 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے، خانیوال میں پْرتشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والا شخص ‘ذہنی مریض تھا’، پولیس کا 62 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ ،جب کہ مقدمے میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پی آر او ٹو ڈی پی او نے کہا ہے کہ مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے،
جب کہ اس کے قتل میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے ریڈ جاری کردیا ہے،پنجاب پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے اور پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے رات گئے مختلف مقامات پر 120 سے زائد چھاپے مارے ہیں اور دستیاب فوٹیجز کے فرانزک تجزیے کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور ان کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔
یاد رہے گذشتہ روز ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا، وہ قریبی گاؤں بارہ چک کا رہائشی تھا اور ان کی میت ان کے سوتیلے بھائی نے وصول کرلی ہے،قلزم بشیر احمد کے مطابق ‘بارہ چک کے رہائیشیوں نے بتایا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ کئی کئی دن گھر سے باہر رہتے تھے۔ ذہنی توازن درست نہ ہونے کی بنا پر ان کی اہلیہ نے بھی چار سال قبل ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور بچے بھی اپنے ہمراہ لے گئی تھیں۔
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم کا ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کا نوٹس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔