Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم اور خاتون اول کیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فرح خان

وزیراعظم اور خاتون اول کیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فرح خان

اسلام آباد، خاتون اول کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ بشری بی بی میرے گھر قیام پذیر نہیں بلکہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فرح خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہییکہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔