Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانگلگت بلتستان کو ایل پی جی ائرمکس سے توانائی فراہم کرنے کا منصوبہ

گلگت بلتستان کو ایل پی جی ائرمکس سے توانائی فراہم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد ۔۔۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں توانائی اور ایل پی جی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں توانائی بحران کے مستقل حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ متبادل توانائی اور گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر صوبوں کی طرز پر گلگت بلتستان کیلئے بھی ایل پی جی کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت میں ایل پی جی ایئرمکس منصوبہ آئندہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور ایل پی جی ایئر مکس کے ذریعے گلگت کی آبادی کو توانائی فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے توانائی بحران کے حل کیلئے تعاون کرنے پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے خصوصی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔