Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانبلدیات میں خواتین کی نمائندگی کیلئے پرعزم ہیں ، نیلوفر بختیار

بلدیات میں خواتین کی نمائندگی کیلئے پرعزم ہیں ، نیلوفر بختیار

کراچی ،چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار نے برداشت فانڈیشن کے تعاون سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور نظام پر تبادلہ خیال کیا۔
نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن محترمہ نیلوفر بختیار نے برداشت فانڈیشن کے تعاون سے کراچی کے آواری ٹاورز میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور نظام پر تبادلہ خیال کے لیے صوبائی مشاورت کی۔ تقریب میں سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندان اور سیاستدانوں نے شرکت کی۔ سندھ کی بلدیاتی حکومت میں خواتین کی نمائندگی مشاورت کا ایک اہم نقطہ تھا۔ قومی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی سطح پر خواتین کی فیصد نمائندگی کو یقینی بنانے پر بنیادی توجہ کے ساتھ مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔چیئرپرسن NCSW نے پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں خواتین کے کردار کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ بڑھتی ہوئی نمائندگی خواتین کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کرے گی۔ دیگر سفارشات میں تمام پینلز میں خواتین کے لیے چیئر پرسن یا وائس چیئر پرسن کا عہدہ مختص کرنا اور اقلیتوں، خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد، خواجہ سرا اور خواتین کے لیے کوٹہ میں اضافہ کرنا شامل ہیں، تاکہ اس بات کی ضمانت دی جا سکے کہ ان کی آواز اور خدشات حکومت کی اعلی سطحوں پر ظاہر ہوں گے۔ اس موقع پر محترمہ نیلوفر بختیار نے کہا: “بلدیات میں خواتین کی نمائندگی، خواتین سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔” مشاورت کا اختتام چیئرپرسن NCSW کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا جنہوں نے اظہار خیال کیا کہ یہ کوشش اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پورے ملک میں خواتین کی سیاسی شرکت میں اضافہ ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔