اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے اربوں روپے کی کرپشن کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں ان کی کرپشن پر خاموشی جرم ہے۔ جس جس نے کرپشن کی اسے بے نقاب کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا ذرائع کے مطابق اجلاس میں دورہ چین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وفاق وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے بریفنگ دی اور دورہ چین میں ہونے والے معاہدوں سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی امور پر پاکستان کے موقف کو پزیرائی مل رہی ہے۔ یہ دورہ چین تاریخی اور گزشتہ دوروں سے مختلف تھا۔ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کو فائدہ ہو گاچین سیاسی اور جغرافیائی امور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے اس نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے معاملہ پرپاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ۔پاکستان میں کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگا ہے انہوں نےکہا ہے کہ دنیا نے اسلامو فوبیا کے معاملہ پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ۔
شہباز شریف کی کرپشن پر خاموشی جرم ہے، بدعنوانوں کو بے نقاب کریں گے ،وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔