اسلام آباد ،پاکستان تحریک انصاف نے سینٹرل پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا ، سیف اللہ نیازی کو پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین عمران خان ہوں گے ،پارلیمانی بورڈ میں اسد عمر ، پرویز خٹک ، شفقت محمود ، فواد چوہدری ، عامر محمود کیانی ، سید علی زیدی ، قاسم سوری ، خسرو بختیار، محمود خان ، شاہ فرمان ، عثمان بزدار ، چوہدری محمد سرور ، عمران اسماعیل ، سید ظہور آغا شامل ہیں،سابق چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔سنٹرل پارلیمانی بورڈ مئیر اور آئندہ انتخابات کی ٹکٹوں کے حوالے سے فیصلہ کرے گا ۔
پی ٹی آئی کے سینٹرل پارلیمانی بورڈ کا اعلان ، سیف اللہ نیازی کو پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔