Saturday, October 19, 2024
ہومپاکستانملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح ہسپتال میں نوکری مل گئی

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح ہسپتال میں نوکری مل گئی

کراچی،وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی ہدایت پرملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارا گل کوجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ہاوس جاب کا آرڈردیدیا گیا۔
اد رہے کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ کو ڈاکٹرسارا کو فوری ہاوس جاب دینے کی ہدایت کی تھی۔ڈاکٹر سارا ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر ہیں جنہیں جے پی ایم سی میں ہاوس جاب کی ملازمت دی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت خواجہ سرا ئوں کو ہرشعبے میں آگے لانے اورعزت و احترام دلانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ڈاکٹر سارا گل نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرجے پی ایم سی پروفیسر شاہدرسول سے ملاقات میں ہاوس جاب آرڈر وصول کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔