Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون کی ملاقات

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان کے دورے پر آئے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فٹبال لیجنڈ مائیکل اوون کیساتھ ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمان کھلاڑی کو پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹبال کو فروغ دینے پر ان کا شکریہ اد کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے دورہ خوش آئند قدم ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون بین الاقوامی فٹ بال کوچز کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔