Saturday, October 19, 2024
ہومپاکستانایف آئی اے کی کارروائیاں،37ملزمان گرفتار،پاکستانی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کی کارروائیاں،37ملزمان گرفتار،پاکستانی و غیر ملکی کرنسی برآمد

پشاور،ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی کارروائیاں ،ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کی نگرانی میںڈائریکٹر کے پی مجاہد اکبر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی نے منی لانڈرنگ والو کے خلاف کارروائی تیز کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے 34 چھاپے مار کر 37 ملزمان گرفتار کیے ،ملزمان کے قبضے سے 50 ملین روپے کی پاکستانی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی،ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے حوالہ ہنڈی کے گڑھ چوک یادگار پشاور پر بھی 7 چھاپہ مارے،رواں ماہ ایف آئی اے پشاور نے 100 کے قریب انکوائریز کو بھی مکمل کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔