Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا سے مزید10افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید10افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 892ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار47 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں46 ہزار991 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 053، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار320،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار329، بلوچستان میں 33 ہزار 606، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 646 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 060افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 915، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔