Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومپاکستانبیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،2 سیکریٹریز کا تبادلہ ، ایک کو اضافی چارج تفویض

بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،2 سیکریٹریز کا تبادلہ ، ایک کو اضافی چارج تفویض

اسلام آباد،وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،2 سیکریٹریز کے تبادلے ، ایک کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کے افسر علی رضا بھٹہ کو وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن سے ہٹا کر وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیاہے ۔ گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدرشاہ کو وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن سے ہٹا کر سیکرٹری پاور ڈویژن کاچارج سونپ دیا گیا ہے ۔ جبکہ سیکریٹری وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ناہید ایس درانی کو قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔


روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔