اسلام آباد ، چیئرمین نیب نے 57 اسپیشل پراسیکیوٹرز، ڈپٹی پراسیکیوٹرز کوایک سال کی توسیع دے دی، نیب پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹارڈ جاوید اقبال نے 57 اسپیشل پراسیکیوٹرز، ڈپٹی پراسیکیوٹرز کوایک سال کی توسیع دے دی، ایون فیلڈ ریفرنس اور اپیل کی پیروی کرنے والے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کو بھی توسیع مل گئی ، جعلی اکاونٹس اسکینڈل کی پیروی کرنے والے عرفان بھولا ، وسیم جاوید ،سہیل عارف کی خدمات بھی نیب کو دستیاب رہیں گی۔لاہور کے 14 پراسیکیوٹرز کے کنٹریکٹ میں ایک سال توسیع کی گئی ہے جن میں پراسیکیوٹر اسداللہ خان، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزماں شامل ہیں ۔
چیئرمین نیب نے 57 اسپیشل پراسیکیوٹرز، ڈپٹی پراسیکیوٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔