Monday, February 24, 2025
ہومدنیاچین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو ایک مثالی منصوبہ بنانے کا خواہاں

چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو ایک مثالی منصوبہ بنانے کا خواہاں

چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو ایک مثالی منصوبہ بنانے کا خواہاں ہے، چین
توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا، تر جمان چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ چین ، چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی حمایت اور سرمایہ کاری کو سراہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری “بیلٹ اینڈ روڈ” کا ایک اہم مثالی منصوبہ ہے اور یہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ موجودہ منصوبوں کی بنیاد پر صنعت، زراعت، سماج اور لوگوں کے معاش سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر مزید توجہ مرکوز کی جا ئے اور سی پیک کو “بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت اعلی معیاری ترقی کا ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔