Sunday, February 23, 2025
ہومپاکستانالیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف عدالت جائیں گے ،بلاول بھٹو

الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف عدالت جائیں گے ،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل منظور کرایا گیا تو آئندہ الیکشن تسلیم نہیں کریں گے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل منظور کرایا گیا تو وہ عدالت جائیں گے، حکومت یکطرفہ طور پر قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن سے پہلے متنازع مردم شماری سے متعلق بتایاجائے ،الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بھارتی ایجنٹ کو این آر اود دے رہی ہے ،بھارتی جاسوس کو این آر دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گیس کی قیمت کم کریں ،ہم آپ کا ساتھ دیں گے،پیٹرول کی قیمت کم کریں ،ہم آپ کے ساتھ ہیں ،آپ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں ،عوام اس حکومت کی تاریخی مہنگائی بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی پر سب کو اعتراض ہے،آزاد کشمیر کی طرز پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں نمائندگی دی جاسکتی ہے، حکومت آرڈیننس کی ذریعے انتخابی اصلاحات کی کوشش کرتی ہے،بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت نے یکطرفہ انتخابی اصلاحات کی کوشش کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔