اسلام آباد،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی تاریخ میں بہت اہم دن ہے حکومت اور ان کے اتحادی آج بل بلڈوز کرانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ بل کو بلڈوز کرانے کاسب سے بڑا بوجھ اسپیکر کے کاندھوں پر ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ چند دن پہلے رات کے اندھیرے میں اعلان ہوا کہ پارلیمان کا اجلاس ہوگا، جب عمران خان کے کھانے میں درجنوں ممبر غیر تھے،تو اجلاس موخر کردیا گیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومتی وزرا نے کہا متحدہ اپوزیشن سے مشورہ کرنا ہے مشاورت کے لیے آپ کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ مشین کے ذریعے سلیکٹڈ اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں عوا م کے پاس ووٹ کیلئے نہیں جاسکتے اسی لیے ای وی ایم لگارکھا ہے۔اپوزیشن لیڈرشہباشریف نے ای وی ایم شیطانی مشین قرار دیا۔
شہبازشریف نے ای وی ایم کوشیطانی مشین قرار دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔