Saturday, February 22, 2025
ہومپاکستانآج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی

آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابھی سب کچھ سب کے سامنے آجائیگا، کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے، آج ہم ایسے قوانین کے نفاذ کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ملک میں انتخابی عمل کو شفافیت ملے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے حقوق کو تحفظ ملے،اس میں بہت سے عوامی مفاد کے قوانین شامل ہیں جن سے جمہوریت، جمہوری قدریں اور جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں اپنی صفوں میں موجود تمام ساتھیوں پر مکمل اعتماد ہے، اعتماد اس لیے ہے کہ انہیں ان کے حلقوں کی عوام نے ایک مینڈیٹ دیا ہے اور وہ اس مینڈیٹ کے مطابق ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے، جو ملک اور جمہوریت کے مفاد میں ہے، ہم قانون سازی کے ذریعے عوام کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور یہی ایک لیجیسلیٹر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی میں صرف ایک ہی گروپ ہے اور وہ ہے عمران خان کا گروپ ، عمران خان پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین ہیں، جو پی ٹی آئی سے منسلک ہے وہ عمران خان اور عمران خان کے نظریے کے ساتھ منسلک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔