Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانگلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے،وزیراعظم

گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشیدکی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں وزیراعلی گلگت بلتستان نے ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔