Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومپاکستاننوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

لندن ،امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔
ملالہ یوسف زئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عاصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والے شریک ہوئے۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں۔
https://twitter.com/Malala/status/1458128016157052938?s=20

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔