Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانمبارک ہو، اللہ نے انٹرنیشنل صادق، امین بنادیا، مریم کا چچا سے مکالمہ

مبارک ہو، اللہ نے انٹرنیشنل صادق، امین بنادیا، مریم کا چچا سے مکالمہ

لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کی بھتیجی و ن لیگ مرکزی نائب صدر مریم نواز کے درمیان برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)کی کلین چٹ کے معاملے پر مکالمہ ہوا ہے۔
لاہور میں مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کوپریس کانفرنس کے بعد الوداع کیا اور انہیں چھوڑنے کیلئے خود گاڑی تک آئیں۔اس دوران گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ مریم نے چچا سے کہا کہ انکل بڑی مبارک ہو، انٹرنیشنل صادق اور امین اللہ نے بنادیا۔اس پر شہبازشریف نے اپنی بھتیجی مریم نوازکو تھپکی دی۔دوسری جانب اس مکالمے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اس پر بھی مریم نواز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔