جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے نائب صدر سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممتاز بزنس مین چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی زیر صدارت ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی مڈل ایسٹ عقیل آرائیں اور انجم اقبال وڑائچ نیشنل پریزیڈنٹ ٹائیگر فورس کے درمیان گفت شنید کے بعد ذاتی اختلافات ختم ہوگے۔ اس موقع پر چوہدری اکرم فیض، چوہدری عبدالرحمن کمبوہ، رانا محبوب احمد خاں اور دیگر دوست بھی موجود تھے پاکستان تحریک انصاف کے کے تمام رہنمائوں کارکنوں نے اس موقع پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور اختلافات ختم کرانے پر مبشر افضل چیمہ کی ذاتی کوششوں کو سراہا۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افضل مبشر چیمہ کی زیر صدارت اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔