Tuesday, July 8, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا سیکٹر ایچ نائن میں آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات مسمار

سی ڈی اے کا سیکٹر ایچ نائن میں آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی سیکٹر H-9/1میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون، درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دی گئیں۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے گلی نمبر 6، سیکٹر H-9/1میں تجاوزات کے خلاف بھر پورکارروائی کی، آپریشن کا آغاز گلی نمبر 6، سیکٹر H-9/1 سے کیا گیا اور متذکرہ گلی کے گردو نواح میں سرکاری اراضی پر قائم کئے گئے ،درجنوں غیر قانونی بھینسوں کے باڑے، کھوکھے، کھرلیاں اور کمروں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔