Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کا ایف نائن پارک میں ایمفی تھیٹر اور شعرا کارنر کا دورہ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

چیئرمین سی ڈی اے کا ایف نائن پارک میں ایمفی تھیٹر اور شعرا کارنر کا دورہ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے چیئرمین عامر علی احمد نے ہفتہ کے روز سی ڈی اے افسران کے ہمراہ ایف نائن پارک میں ایمفی تھیٹر اور شعرا کارنر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
ایمیٹی تھیٹر کا تعمیراتی اور تزئین و آرائش کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو پندرہ یوم کے اندر مکمل ہوجائے گا اور جلد ہی یہاں پر ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، ایمفٹی تھیٹر کی تزئین و آرائش میں بغیر کسی ردوبدل کے اصل شکل میں برقرار رکھتے ہوئے بحال کر دیا گیا ہے ،مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے نے شعرا کارنر کے تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور پندرہ یوم کے اندر ثقافتی، تعلیمی، کتب بینی، سمیت دیگر سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات کے مطابق متعلقہ حکام نے ایف نائن پارک میں اسلام آباد کے جوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے پیش نظر کرکٹ گرائونڈ کو تمام تر ممکنہ سہولیات سے آراستہ کرکے فعال کردیا ہے ،اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔