Monday, July 7, 2025
ہوماسلام آباداے سی انیل سعید کا بری امام بازار کا اچانک دورہ،غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر ہوٹلز اور دکانداروں کو جرمانے ،مختلف دکانیں سیل

اے سی انیل سعید کا بری امام بازار کا اچانک دورہ،غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر ہوٹلز اور دکانداروں کو جرمانے ،مختلف دکانیں سیل

اسلام آباد،اسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کا بری امام بازار کا اچانک دورہ، کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر ہوٹلز اور دکانداروں کو جرمانے ،غیر قانونی طور پر پٹرول اور ایل پی جی گیس فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون، مختلف دکانیں سیل کرکے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے بری امام مرکزی بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف ہوٹلز میں کھانے پینے کا معیار چیک کیا، اس موقع پر غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر ہوٹلز اور دکانداروں کو جرمانے کئے گئے جبکہ غیر قانونی طور پر پٹرول اور ایل پی جی گیس فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف دکانیں سیل کرکے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اے سی انیل سعید نے اس موقع پر کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور احتیاط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی شکایت پر پر بھر پور ایکشن لے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔