Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپاک بحریہ کے 3 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے 3 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔تینوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹیریل)، کمانڈانٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل عمران احمد اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس)کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈانٹ پاکستان نیول اکیڈمی، ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل (C4I)، نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن)کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس وقت کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔