Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کی ایک اور فتح، ہرجانہ کیس خارج

وزیراعظم عمران خان کی ایک اور فتح، ہرجانہ کیس خارج

پشاور (آئی پی ایس )پشاور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہونے والا کیس خارج کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی معراج ہمایوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے کا ہرجانہ کیس دائر کیا گیا تھا۔عدالت نے جمعرات کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کوپارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے شوکاز جاری کیا، جس پر معراج ہمایوں کو جواب دینا چاہیے تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ انکوائری کمیٹی نے کارروائی ابھی تک مکمل نہیں کی، ابھی حتمی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سابق رکن اسمبلی نے عدالت میں دائر درخواست میں دعوی کیا تھا کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں اس نے پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا تھا۔یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 20 اراکین صوبائی اسمبلی کو ووٹ فروخت کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کا انہیں 15 روز میں جواب جمع کرانا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔