اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد دم توڑ گئے ہیں،اموات میں حالیہ اضافے سے اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار 838 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 تک جا پہنچی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 112 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 39 ہزار 758 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 542 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 876، سندھ میں 6 ہزار 875، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 963، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 697 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد دم توڑ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔