راولپنڈی،سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان ہو گیا،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک ہفتہ سے زیر علاج ٹریفک وارڈن شفقات قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
شہید وارڈن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا، میت تدفین کے لئے آبائی قبرستان منتقل کر دی گئی۔حکام کے مطابق ٹریفک وارڈن شفقات قریشی گزشتہ جمعہ ائیر پور ٹ سیکٹر میں دوران ڈیوٹی پی اے ایف پی گاڑی کی ٹکر لگنے سیشدیدزخمی ہوئے تھے،جنھیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو داخل کرایا گیا تھا،جہاں ایک ہفتہ زیرلاج رہنے کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانہ شب وہ دم توڑ گئے ،شہید ٹریفک وارڈن کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں پولیس حکام،سرکاری افسران،سیاسی وسماجی شخصیات اور شہید وارڈن کے عزیز واقارب نے شرکت کی،جس کے بعد میت تدفین کے لیے آبائی علاقہ منتقل کر دی گئی۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔