Friday, October 18, 2024
ہومدلچسپدنیا کی سب سے چھوٹی گائے کے مرنے کی وجہ سامنے آگئی

دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کے مرنے کی وجہ سامنے آگئی

ڈھاکہ ، رواں برس عیدالاضحی کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے رانی بنگلا دیش میں چل بسی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی کا پیٹ کافی زیادہ سوج گیا تھا جس کے بعد اسے علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز اس کی جان نہیں بچا سکے اور وہ محض چند گھنٹوں میں ہی دنیا سے رخصت ہوگئی۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ گائے کے پیٹ پر سوجن زیادہ کھانے اور گیس جمع ہوجانے کے باعث ہوئی۔یاد رہے کہ رانی نے اپنے منفرد قد و قامت کے باعث کچھ ہی دن میں خوب شہرت حاصل کی تھی۔رانی کے مالک نے دعوی کیا تھا کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جس کا قد 20 انچ (51 سینٹی میٹر)جبکہ عمر 23 ماہ ہے، رانی کی لمبائی 26 انچ (66 سینٹی میٹر)اور وزن 26 کلو گرام ہے۔سوشل میڈیا پر رانی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد دور دراز سے لوگ رانی کو دیکھنے گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔