اسلام آباد (سب نیوز ) پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ،جلے ہوئے فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔
ترجمان زیڈ ٹی بی ایل انعام اللہ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور کرا کر قرض داروں سے رقم بھی وصول کر لی ہے۔
تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ اب صرف 5201 جلی ہوئی اور 790 گمشدہ فائلیں رہتی ہیں، جن کی کل مالیت 1167 میلین ہے۔ اور قرض دہندگان سے ریکوری بھی ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام قرضہ جات چھوٹی مالیت کے قرض کی صورت میں کاشتکاروں کو فراہم کئے گئے تھے اور فی کاشتکار ایک لاکھ پچانوے ہزار سے کم روپے بنتی ہے۔