Wednesday, July 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔

اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، فخر الدین عامر کو ایک انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے کے بعد ایک سال کی تنزلی بطور سزا دی گئی باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فخر الدین عامر ، عائشہ خلیل اور سابق سی ای او کے خلاف ایک انکوائری کی گئی تھی ،، انکوائری آفیسرز میں سیکرٹری کیبنٹ اور سیکرٹری کامرس شامل تھے ۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ میں میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن میں تاخیر کا ذمہ دار عائشہ خلیل اور ڈاکٹر فخر الدین عامر کو قرار دیا تھا ،، انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے کاروائی کا حکم دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزارت صحت کی جانب سے ڈریپ کو احکامات دئیے گئے کہ متعلقہ آفیسران کو بڑی سزا دی جائے تاہم وزارت کے احکامات کے باوجود سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو صرف (آر او 14 )سے بطور سزا ایک سال کے لیے تنزلی دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر (آر او 13 )کر دیا گیا ہے ڈریپ کی جانب سے باضابط نوٹیفکشن رب نوازخان نے جاری کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔