ریو ڈی جنیرو : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ سے ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل اینگوزی اوکونجو ایوالا نے ملاقات کی۔ منگل کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ موجودہ عالمی تجارتی صورتحال میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں شدت آئی ہے، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام شدید متاثر ہوا ہے اور عالمی معیشت اور مختلف ممالک کی ترقی کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
اس پس منظر میں، بین الاقوامی برادری نے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے آواز بلند کی ہے اور ڈبلیو ٹی او کے زیادہ فعال کردار کی توقعات دن بدن بڑھ رہی ہیں. چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح کثیرالجہت اور آزاد تجارت پر عمل کرے گا اور عالمی معیشت کو جلد از جلد درست راستے پر لانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
لی چھیانگ نے مزید کہا کہ چین کے پاس منفی بیرونی اثرات سے بچنے کے لئے کافی وسائل اور طریقے موجود ہیں ۔ چین اس قابل ہے کہ اپنی معیشت کی پائیدار اور صحت مند ترقی کو فروغ دے اور اس حوالے سے چین پراعتماد ہے۔ اینگوزی اوکونجو ایوالا نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے ارکان کو بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرنا چاہئے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ٹی او کم ترقی یافتہ ممالک کے لئے چین کی طویل مدتی حمایت اور مدد کا معترف ہے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام میں چین کے اہم اور مثبت کردار کی تعریف کرتا ہے۔