Tuesday, July 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزبرطانیہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

تہران: برطانیہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔
برطانوی دفترخارجہ کے مطابق عارضی بندش کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد برطانیہ نے تہران میں اپناسفارتخانہ عارضی طور پربندکرکے اپنے سفارتی عملے کو بھی واپس بلالیا تھا۔

اس کے علاوہ کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات نے بھی ایران سے اپنے شہریوں کا انخلا مکمل کر نے کا اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔