Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانچاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری

چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)وزرات قانون و انصاف نے ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ۔
ملک کی چاروں ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس ہوں گے، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس محمد جنید غفار کا بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نوٹی جاری ہوا ہے۔
اسی طرح جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے چاروں ججز کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی نامزدگی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔