اسلام آباد (سب نیوز)قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے پاکستان کی 8126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی۔ شیخہ اسما آل ثانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔ خطرناک موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت (المشہور قاتل پہاڑ)پر قومی پرچم لہرایا گیا۔
شیخہ اسما کا یہ کارنامہ ان کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسما عالمی کوہ پیماوں کی صف میں نمایاں ہو گئیں۔ شیخہ اسما کا عزم اور حوصلہ خواتین کو بااختیار بنانے کی عالمی سطح پر ایک روشن مثال ہے۔ شیخہ اسما آل ثانی کی یہ کامیابی قطر کا فخر اور خواتین کی عالمی مہمات میں اہم اضافہ ہے۔
