اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے نے پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے پربزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے آئی سی سی آئی کیساتھ جوائنٹ کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
ممبر فنانس سی ڈی اے طاہر نعیم اختر کمیٹی کے کنونیئر ہونگے ، کمیٹی میں صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی ،ڈی جی لا سی ڈی اے ،ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے ، سنیئر نائب صدر آئی سی سی آئی ، نائب صدر آئی سی سی آئی و دیگر شامل ہونگے
کمیٹی وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے کا جائزہ لے گی اور بزنس کمیٹی کے تحفظات کو سامنے رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کرے گی جبکہ ریونیو کے متبادل ذرائع کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، کمیٹی اپنی سفارشات 5روز میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو پیش کرے گی ۔
