Tuesday, July 8, 2025
ہوماسلام آبادڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا صدر مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی کا خصوصی دورہ، بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا صدر مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی کا خصوصی دورہ، بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے صدر مال روڈ جی پی او چوک انڈرپاس پر بیوٹیفیکیشن کے خصوصی منصوبے جاری ہیں،شہر کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لئے پی ایچ اے سرگرمِ عمل ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے صدر مال روڈ جی پی او چوک کی بیوٹیفیکیشن سائٹس کا خصوصی دورہ کیا،احمد حسن رانجھا نے مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی پر جاری اپگریڈیشن،بیوٹیفیکیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انھوں نے اپ گریڈیشن کے کام کو مزید موثر بنانے کے لئے متعلقہ عملے کو خصوصی ہدایات بھی دیں،ڈی جی پی ایچ اے نے عملے کو بروقت منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی،احمد حسن رانجھا نے مال روڈ کی گرین بیلٹس پر لگائے گئے گھاس،پودوں، اردگرد رکھے پلانٹرز اور انڈرپاس میں خوبصورت ہارٹیکلچر کے کام کا بھی معائنہ کیا،خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے عملے کو ہدایات دیں۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے،پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنائیں گے، شہر کی خوبصورتی کو بڑھا کر اور سرسبز ماحول کو فروغ دے کر عوام کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے منصوبے بروقت مکمل ہو جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔